ابنا: پارٹي نے اتوار کو امريکہ ميں جاري اقتصادي بحران کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ اگر امريکہ کا يہ بحران جاري رہا تو ہندوستان کي معيشت بھي متاثر ہوگي اور امريکہ کے بے تحاشا قرضے ہندستان کو بھي متاثر کريں گےـ
پارٹي نے کہا ہے کہ مالياتي شعبے پر ہندوستان کي مرکزي حکومت کا کنٹرول کمزور پڑنے سے ہندوستان کي معيشت کے لئے خطرات بڑھيں گے اور ہندوستان کا بينکنگ نظام مشکلات سے دوچار ہوگاـ يہ ايسي حالت ميں ہے کہ ہندوستان کے وزير خزانہ نے کہا ہے کہ امريکہ کے معاشي بحران سے عالمي سطح پر پيدا ہونے والے خطرات کے باوجود ہندوستان کي معاشي ترقي بدستور جاري رہے گي ـہندوستان کے وزير خزانہ پرنب مکھرجي نے سنيچر کي رات نئي دہلي ميں انڈسٹري کنفڈريشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے بازار ميں عالمي معاشي بحران سے منفي اثرات کا سامنا کرنے کي پوري توانائي موجود ہے اور ہماري معاشي ترقي جاري رہے گي ـ پرنب مکھرجي نے کہا کہ حکومت ہندوستان نے غير ملکي سرمايہ کاري کي راہ ہموار کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہيں ـ انہوں نے ہندوستان کے شيئر بازار ميں آنے والي گراوٹ کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ امريکي معيشت کے کمزور پڑنے سے ہندوستان کے بازاروں پر منفي اثرات مرتب ہوئے ليکن بہت تيزي سے بازار کي حالت ميں بہتري آگئي۔
................
/169